۱۱ آبان ۱۴۰۳ |۲۸ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Nov 1, 2024
افکارِ رہبرِ انقلاب کانگریس

حوزہ/امام خامنہ ای کے افکار کی شناخت، اہمیت، ضرورت اور حمایت کے موضوع پر ایک علمی نشست، جامعہ چینیوٹ میں منعقد ہوئی، جس سے امام خامنہ ای مدظلہ کے افکار پر جاری کانگریس کی بین الاقوامی کمیٹی کے سربراہ حجت الاسلام ڈاکٹر بشوی نے خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی امام خامنہ ای مدظلہ کے افکار کی شناخت، اہمیت، ضرورت اور حمایت کے موضوع پر ایک علمی نشست، جامعہ چینیوٹ میں منعقد ہوئی، جس سے امام خامنہ ای مدظلہ کے افکار پر جاری کانگریس کی بین الاقوامی کمیٹی کے سربراہ حجت الاسلام ڈاکٹر بشوی نے خطاب کیا۔

نشست میں، چینوٹ شہر کے حفاظ قرآن اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

رہبرِ انقلاب کے افکار کی شناخت اور پیروی،ایک اجتماعی ذمہ داری، ڈاکٹر بشوی

رہبرِ انقلاب کے افکار کی شناخت اور پیروی،ایک اجتماعی ذمہ داری، ڈاکٹر بشوی

اس علمی نشست سے افکارِ رہبرِ انقلابِ اسلامی پر جاری بین الاقوامی کمیٹی کے سربراہ حجت الاسلام ڈاکٹر بشوی نے رہبرِ معظم کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی امام سید علی حسینی خامنہ ای مدظلہ کے افکار کی شناخت اور ان کی حمایت اور پیروی سب کی ذمہ داری ہے، اگر ہم رہبرِ معظم سے متمسک رہیں گے تو ہمیں کوئی نقصان نہیں ہو گا اور ہر میدان میں کامیاب ہوں گے اور ہم جس قدر رہبرِ معظم کے افکار سے نزدیک ہوں گے، ظہور کے لیے بھی مضبوط قدم اٹھانے میں کامیاب ہوں گے۔

ڈاکٹر بشوی نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اپنے قلم، بیان اور افکار کو رہبرِ انقلابِ اسلامی کے بارے میں بروئے کار لانا چاہیے۔

انہوں نے موجودہ عالمی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امام خامنہ ای مدظلہ، امام مقاومت اور شجاعت کا استعارہ ہیں، ان سے عالمی استکبار کی خوف زدگی سب پر عیاں ہے۔

ڈاکٹر بشوی نے شہدائے مقاومت کی زندگیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شہدائے مقاومت خاص طور پر شہید سید حسن نصر اللّٰہ، سید صفی الدین، اسماعیل ہنیہ اور السنوار رہبرِ انقلابِ اسلامی کے افکار کے تربیت یافتہ تھے، جنہوں نے عالمی سطح پر اور خطے میں عظیم انقلاب برپا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .